سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں پیر کوجنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فوج نے کہا کہ یہ واقعہ متی پورہ گاوں میں پیش آیا۔
فوج کی شمالی کمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوجی اہلکاروں نے بھی تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کے بعد علاقے میں خاموشی چھائی ہے۔
متی پورہ گاوں کھنہ بل سے پانچ کلو میٹر دور ہے جہاں آخری اطلاعات ملنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔