سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سدورا ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک بارودی سرنگ بر آمد کی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بارودی سرنگ ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک بیگ میں رکھی گئی تھی جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کی ٹیم جائے مقام کی طرف روانہ کی گئی۔
اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔