سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشل گارگ، جو ضلع پنچایت الیکشن آفیسر بھی ہیں ،نے جمعرات کو لارنو کانسٹی چیونسی پر ضلعی ترقیاتی کونسل کی سیٹ کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی سر نو گنتی کا حکم جاری کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لارنو سیٹ کیلئے سر نو ووٹ شماری 5فروری صبح گیارہ بجے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں انجام دی جائے گی۔ضلع کمشنر اننت ناگ خود اس عمل کیلئے نوڈل آفیسر ہونگے۔
متعلقہ حکام نے سر نو ووٹ شماری کا فیصلہ ساجدہ بیگم نامی اُس انتخابی اُمیدوار کی اپیل کے بعد لیا ہے جس نے پہلی ووٹ شماری کے بعد الیکشن ہارا تھا۔
لارنو سیٹ پر ڈی ڈی سی انتخاب28نومبر 2020کو عمل میں لایا گیا تھا جس پر جیت حاصل کرنے والے اُمیدوار کو محض7ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔