یواین آئی
بلاوایو/کوربن بوش (38 رن پر چار وکٹ) اور سینوران متھوسامی (77 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کو دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگ اور 236 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔جنوبی افریقہ کے پانچ وکٹوں پر 626 رنز اننگ ڈیکلیئر کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 170 اور 220 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے نک ویلچ نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ناٹ آؤٹ 367 رنز بنانے والے ویان ملڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ملڈر کو دو میچوں میں 531 رنز بنانے اور سات وکٹیں لینے کے لئے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔