یو این آئی
سرینگر// وادی کشمیر میں ہفتے کے روز پنڈت برادری سے وابستہ لوگوں نے جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔اس سلسلے میں ٹنکی پورہ میں واقع کتھلیشور مندر سے مذہبی نعروں کی گونج میں شوبا یاترا نکالی گئی جو کڑے سیکورٹی بندوبست کے بیچ حبہ کدل، گنپت یار، بربرشاہ، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، جہانگیر چوک اور لالچوک سے گذرتے ہوئے واپس مندر میں اختتام پذیر ہوئی۔یاترا میں عقیدتمندوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور یاترا کی گاڑیوں کو پھول مالاؤں سے سجایا گیا تھا۔عقیدتمندوںمیں مرد، خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔انہوں نے بھجن گائے اور جلوس میں حصہ لیا، اور رتھ کے ساتھ رقص کیا۔عقیدتمندوں نے کشتواڑ متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔