سرینگر //’’چلانا ان کو سکھائو‘‘ کے موضوع پر اتور کو نگین میںزویا میر نے کیفے کے اشتراک سے بچوں اور والدین کیلئے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں سے بچانے کیلئے جانکاری فراہم کرنے کی خاطر ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا ۔ ورکشاپ دوپہر تک جاری رہا جس میں بچوں اور والدین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں سے لڑنے کی جانکاری دی گئی۔ زویا میر نے اس موقع پر بتایا کہ اس میں سب سے بڑے مشکل بچوں اور والدین کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔وہ ہمیشہ سے ہی بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں بطور ماہر گواہ کے پیش ہوئی ہے اور ان کو کنبے اور بچوں کی کونسلنگ کرنے کا ماہر بھی مانا جاتا ہے۔ ورکشاپ کے تین حصے تھے ، پہلے حصے میں بات چیت ، دوسرے میں تھیٹر اور تیسرے حصے میںمضامین پڑھے گئے۔ اس موقعے پر بچوں کو غلط طریقے سے چھونا اور بغیر کسی رابطے کے ناشائستگی دکھانے کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ ورکشاپ میں بہت سارے لوگ موجود تھے۔ اس موقعے پر کئی لوگوں اور بچوں نے کھل کر بات کی اوراُمید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے مزید ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے۔