عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے غیر اخلاقی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ 1956 کے سیکشن 13(1) کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں تمام سٹیشن ہائوس آفیسرز (ایس ایچ او)جو انسپکٹر کے عہدے سے کم نہیں، سب ڈویژنل پولیس افسران اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہیڈکوارٹر کو خصوصی پولیس افسران کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔یہ سبھی افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مرد یا عورت کا جنسی استحصال قابلِ سزا جرم ہے، اور اس مقصد کی خاطر مقامی پولیس افسران کو ایسے کیسوں کی فوری کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔