سرینگر// سکریٹری جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی اطلاع کے مطابق جنرل ٹیچرز کی تقرری کیلئے 19مئی کو لئے جانے والے تحریری امتحانات 27مئی تک ملتوی کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 19مئی کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی وادی آمد کے سلسلے میں لالچوک چلو کی کال دی ہے۔