یو این آئی
نئی دہلی//چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے منگل کو نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے بشکریہ ملاقات کی۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ دھنکھڑ اور جنرل چوہان کے درمیان یہ ملاقات نائب صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ دونوں کی اس ملاقات کو بشکریہ ملاقات قرار دیا گیا ہے۔پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فوجی کارروائی آپریشن سندور کے بعد نائب صدر کے ساتھ جنرل چوہان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔