Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

جنت اور اس میں تیار کی گئی نعمتیں سچی باتیں

Mir Ajaz
Last updated: April 19, 2024 1:40 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

انجینئر مشتاق تعظیم کشمیری

اللہ تعالی نے فرمایا’’میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ کچھ تیار کیا ہے جو نہ کسی آنکھ نے آج تک دیکھا اور نہ کسی کان نے اس بارے میں سنا، بلکہ اس سے بڑھ کر کسی کے دل میں ان کے بارے میں خیال بھی پید انہیں ہوا‘‘۔ اللہ نے جنت کو پیدا فرمایا اور اسے اپنے اولیاء کا گھر قرار دیا اور اپنے برگزیدہ(منتخب و پسندیدہ) بندوں کی رہائش بنایا، اور اسے اپنی رحمتوں ، کرامتوں اور رضا سے بھر دیا ہے۔ اور اسی کی طرف ترغیب دلائی ہے اور اسی کی دعوت دی ہے اور اس کا نام دار السلام (سلامتی والا گھر ) رکھا ہے۔ایسا گھر جس کی نعمتیں نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ہی فناء۔ایسا گھر جس میں ہر بھلائی اضافہ کے ساتھ ہے، اور یہ (جنت) ان لوگوں کی مشتاق ہے جو اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اور ان لوگوں کے لئے ہی سجائی گئی ہے جواس کے خواہش مند ہیں۔
قرآن و حدیث میں کئی مقامات پر اس کی صفات(نعمتوں ) کا تذکرہ ہوا ہ ہے ۔ایسا گھر جس کے مناظر شاندار اور روشن ہوں گے، اور اس کا صحن بہت ہی خوبصورت ہےاور تعمیر بڑی عمدہ ہے اوراس میں ایک اینٹ سونے کی اور دوسری چاندی کی ہےاور اس کی دیواروں کا گارا انتہائی تیز کستوری کا ہے اور اس کے پتھر ہیرے اور موتی کے ہوں گے۔ اس کی مٹی زعفران کی ہے جو بھی اس میں داخل ہوگا نعمتوں میں ہوگا اور پریشان نہیں ہوگا۔ ہمیشہ رہے گا موت نہیں آئے گی، نہ اس کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ ہی اس کی جوانی ختم ہوگی۔
سب سے پہلے ہمارے نبی اور سردار محمدﷺ ہی جنت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،تو ان سے خازن (جنت کا پہرہ دار) کہے گا کہ آپ کون ہیں؟ وہ جواب دیں گے:محمدﷺ۔تو وہ کہے گا کہ مجھے حکم دیا گیا تھا کہ آپ سے پہلے میں کسی کے لئے بھی دروازہ نہ کھولوں۔ اللہ تعالی ہمارے نبیﷺ پر رحمتیں ، سلامتی اور برکت نازل فرمائے۔
جنت کے آٹھ دروازے ہیں، اورجنت کے دروازے کے دو پَٹ کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا کہ مکہ اور ھجر کے درمیان یا مکہ اور بُصری کے درمیان ہے۔پہلا گروپ جو جنت میں جائےگا وہ چودھویں کے چاند کی طرح (روشن) ہوگا۔ جو لوگ ان کے بعد ہوں گے وہ آسمان کےسب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند(روشن) ہوں گے۔ جنتیوں کوقضائے حاجت کی ضرورت ہی نہیں ہوگی، اور نہ ہی بلغم اور تھوک آئے گاجنت والے جنت میں اس حالت میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے اورداڑھی بھی نہیں ہوگی، نو عمر کی طرح ہوں گے ، سفید رنگ اور سر کے بال گھنگریالے ہوں گے، سرمگیں آنکھیں،تینتیس (۳۳) سال کی عمر ہوگی۔ ان کے چہروں پر عزت، نور، خوبصورتی اور تازگی نمایاں ہوگی، آپ ان کے چہروں میں نعمتوں کی رونق دیکھیں گے۔ جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس مانگا کرو؛ کیونکہ وہ سب سے خوبصورت ہے اور سب سے اعلی مقام پر ہے، اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، اور اسی سے ہی جنت کی نہریں نکلتی ہیں، اور سب سے عظیم، میٹھی اور بہتر نہر کوثر ہےجسے اللہ نے ہمارے نبی اور سردار محمدﷺ کے لئے تحفہ کے طور پر تیار کر رکھا ہے، اسے کھوکھلے موتی کی گول عمارت سے ہی سجایا گیاہوگا، اور اسکی مٹی بہت تیز خوشبو والی مشک کی ہوگی،اس کی کنکریاں بھی موتی کی ہوں گی، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔اس کے برتن ستاروں کی طرح بہت زیادہ ہوں گے ، ایسے پرندے وہاں اُڑ رہے ہوں گے جن کی گردنیں اونٹ کی گردنوں کی طرح ہوں گی ۔ اللہ بارک و تعالیٰ ہمیں جنت کی نعمتیں عطا فرما ۔آمین
رابطہ۔7006105720‎

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?