سرینگر//دہلی پبلک اسکول سرینگرکی جمیہ طارق نے جموں میں منعقدہ ریاستی وُشوچیمپین شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔23سے27اپریل تک منعقدہ اس چیمپین شپ میں انہوں نے 24سے زیادہ کے وزن اور بارہ برس سے کم عمر کے زمرے میں سرینگرکی رومانہ کوہراہا۔ان کھیلوں میں ریاست بھر کے اسکولوں کے400شرکاء نے حصہ لیا۔اسکول کے پرنسپل الیسٹر آر اے فریس نے جمیہ طارق کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عمر میں اُس کی کامیابی اُس کے عزم اورحوصلے کوبیان کرتی ہے۔اسکول اُس کی کامیابی پرنازاں ہے ۔اسکول کے چیئرمین وجے دھر نے بھی جمیہ طارق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی کااظہار کیااورکہا کہ ہمارے اسکول کے بچوں نے دنیاکواپنا عزم اور حوصلہ دکھایا۔