نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ انتخابات جمہوریت کی جڑوں کو مزید مضبوط کریں گے اور خطے کے لیے ترقی کے نئے دور کے دروازے کھولیں گے۔شاہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں سرگرمی سے حصہ لیں اور ایک ایسی حکومت بنانے کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں جو امن اور ترقی کو برقرار رکھے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے۔انہوں نے ‘X’ پر لکھا”میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں، مودی حکومت نے انتھک اقدامات کے ایک سلسلے کے ذریعے، جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے ایک نئے دور کی شروعات کی ہے،” ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط کریں گے اور خطے کے لیے ترقی کے نئے دور کے دروازے کھولیں گے۔