جموں//جموں مسلم فرنٹ کاایک اجلاس منعقدہواجس میں جموں کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ اس دوران فرقوں کی بنیادوں پرتفریق ڈالنے اورتلواریں ہوامیں لہرانے جیسے نازک اورحساس معاملوں کوخصوصی طورپرزیربحث لایاگیا۔اس دوران میٹنگ کی صدارت فرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفرنے کی جبکہ فرنٹ کے صدرقاضی عمران، حبیب شیخ، رشیداحمدچیف آڑگنائزر، صادق بٹ کارڈی نیٹر اوربشیرقریشی پریس سیکریٹری نے تقاریرکیں ۔مقررین نے چوادی میں رونماہوئے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔فرنٹ کے چیئرمین نے کہاکہ جموں کے مسلمان امن پسند ہیں اورفرقہ وارانہ تفرقہ ڈالنے والوں کے ساتھ وہ سخت نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پرافسوس ظاہرکیاکہ امن وقانون نافذکرنے والے آفیسرز فتنہ وفسادمیں ملوث غنڈوں کوقانون کی گرفت میں لانے کے بجائے امن پسندشہریوں کوہی تنگ طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایساشخص جوسماج دشمن عناصرکی مددکرنے کامرتکب پایاجائے فوری طورپرریاستی انتظامیہ کی نوٹس میں لایاجاناچاہیئے تاکہ ایسے اشخاص کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اورجموں جوکہ صدیوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کاگہوارہ رہاہے۔اس کی روایتی قدروں کوکوئی زک نہ پہونچ پائے۔