جموں//اکیڈمک کونسل جموں یونیورسٹی کا سالانہ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف اہم فیصلے لئے گئے ۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمک کونسل ادارہ کی اہم ترین باڈی ہے جس کے ذمہ امتحانات، پڑھائی، ریسرچ کے کاموں کو فروغ اور دیگر تدریسی شعبہ کے فیصلے لینے کا ذمہ ہے۔ رجسٹرا ر یونیورسٹی پروفیسر کیشو شرما نے بتایا کہ اس میٹنگ میں 25آٹئم ایجنڈہ پر رکھی گئی ہیں اور ااس کے علاوہ پچھلے اکیڈمک اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پرہوئے عملدرآمد کی بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ کشمیر یونیورسٹی کی طرز پر جموں یونیورسٹی نے بھی دو سالہ بی ایڈ اور دو سالہ ایم ایڈ پروگراموں میں ری ایولیویشن متعارف کروانے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ غیر ملکی طلباء کی مختلف پروگراموں میں شمولیت کے حوالہ سے بھی ضوابط طے کئے گئے جب کہ انڈر گریجویٹ کورسز سمیت تمام کورسز میں ٹیوشن فیس متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نابینا اور اپاہج امیدواروںکو10فیصد رعایت دینے، نئے کالجوں میں انجینئرنگ، نرسنگ اور آرکیٹیکٹ کے کورس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ناکام ہونے والے طلاب کے لئے متبادل سوالنامے تیار کرنے پر بھی غور ہوا۔ اس میٹنگ میں پروفیسر دیش بندو گپتا ڈین اکیڈمک، پروفیسر جگر محمد ڈین ریسرچ سٹڈیز، ڈین و ریکٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔