عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، فیکلٹی ، عملہ ، سکالروں اور طلباء کو 3.72 کا غیر معمولی سکور حاصل کرتے ہوئے این اے اے سی سے مطلوبہ اے ++ گریڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی نے جموں و کشمیر کا سر فخرسے اونچا کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے ۔ یونیورسٹی آف جموں نے این اے اے سی کے ذریعے سات نکاتی پیمانے پر 3.72 کے سی جی پی اے کے ساتھ باوقار اے ++ گریڈ حاصل کیا ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ، فیکلٹی ، عملہ ، اسکالرز اور طلباء کو دلی مبارکباد ۔ آپ نے جموں و کشمیر کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ۔ جموں یونیورسٹی کا اصلاحات پر مبنی مستقبل کا وژن تعلیمی فضیلت ، ہدف پر مبنی تحقیق ، اختراعی صلاحیت اور طلبہ کو روشن خیال شہری بنانے کیلئے ان کی جامع ترقی کے عزم کو واضح کرتا ہے ۔ آپ کے مشن میں کامیابی کیلئے میری نیک تمنائیں ۔