جموں// ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر (ایچ آرڈی سی ) کی جانب سے یونیورسٹی اورکالج اساتذہ کیلئے چارہفتوں کے اورنٹیشن کورس کاافتتاح کیاگیا۔ کورس کے افتتاحی روز جموں یونیورسٹی کے تحت آنے والے کالجوں اوریونیورسٹی کے لگ بھگ 30 اساتذہ نے کورس میں حصہ لیا۔ اس دوران کورس کاافتتاح وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی ہماچل پردیش پروفیسر وائی سی اگنی ہوتری نے وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرما کی موجودگی میں کیا ۔اس موقعہ پر پروفیسراگنی ہوتری نے ہندوستانی تعلیم نظام کی تاریخ پرطائرانہ روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کوجدیدتعلیمی تکنیکوں سے آراستہ کرناوقت کی ضرورت ہے۔پروفیسر آرڈی شرما وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے اساتذہ پرزوردیاکہ وہ طلباء کیلئے مثالی شخصیت بنیں تاکہ آپ کی شخصیت کاعکس ان میں بھی نظرآئے۔اس موقعہ پر رجسٹرار جموں یونیورسٹی ڈاکٹر میناکشی کیلم نے نئے تعینات ہوئے اساتذہ کو مبارکبادپیش کی اورکورس سے مستفیدہونے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر پروفیسرجے پی سنگھ جورول ڈائریکٹرایچ آرڈی سی نے کورس کی اہمیت پرخیالات کااظہارکیا۔قبل ازیں پروفیسر پنکج سری واستو کورس کوآرڈی نیٹر نے چارہفتوں کے اورنٹیشن کورس کی تفصیلات کی جانکاری شرکاء کودی۔رنجیت کالر ا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ اس دوران تقریب میں پروفیسرنریش پادھا، پروفیسراروند جسروٹیہ، پروفیسرراہل گپتا،پروفیسر ایم ۔اے ملک، پروفیسر دلیپ سنگھ، پروفیسردیپانکرسین گپتا، پروفیسر یش پال، پروفیسرسندیپ پنڈتا، جے کے شرما، ڈائریکٹرسی ڈی سی ، نیرج شرما، سپیشل سیکریٹری برائے وائس چانسلر اوردیگراساتذہ وعملہ بھی موجودتھے۔