جموں// ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ نے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے الیکٹرانکس کے طلباء کیلئے کیئریرکونسلنگ پروگرام کاانعقاد کیا۔اس دوران ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سنٹرل یونیورسٹی جموں کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گورو سہگل ریسورس پرسنز تھے ۔اس موقعہ پر ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس جموں یونیورسٹی پروفیسر سوشیل شرما، ڈائریکٹر اورہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ ڈاکٹرکویتا سوری اور الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹرراکیش وید،ڈاکٹرراکی گپتا، ڈاکٹر پروین لہانہ، ڈاکٹر ریواکھجوریہ، کونسلرای آئی اے بی ، ڈی ایل ایل ودیگران بھی موجودتھے۔اس دوران پروفیسر سوشیل کمار نے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے بتایاکہ طلباء کیلئے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کس قد رفائدہ مندثابت ہوسکتاہے۔ڈاکٹر کویتاسوری نے طلباء پر زوردیاکہ وہ کیرئیرکا انتخاب کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کومدنظررکھیں ۔ اس موقعہ پر طلباء نے ریسورس پرسنز ودیگر معززافرادسے سوالات بھی پوچھے جن کے انہیں جوابا ت دیئے گئے۔