جموں//جموں یونیورسٹی میں’’ڈسپلے یور ٹیلنٹ 2017-18‘‘ کاآغاز ہوگیاہے جوکہ جموں یونیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیئر کا سالانہ معمول کاپروگرام ہے ۔اس پروگرام میں ڈگری کالجوں اوریونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء،موسیقی ،رقص، ادبیات، فائن آرٹ اوردیگرتمدنی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ افتتاحی تقریب پرپروفیسرآرڈی شرما وائس چانسلر جموں یونیورسٹی مہمان خصوصی اورمشتاق کاک سنگیت ناٹک اکادمی انعام یافتہ مہمان اعزازی تھے۔افتتاحی پروگرام کاآغاز روایتی چراغ روشن کرنے سے ہوا۔ وائس چانسلرنے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر طلباء کی ہمہ جہت شخصیت کونکھارنے میں نمایاں رول ادا کررہاہے ۔ مشتاق کاک، پروفیسرستنام کور،پروفیسرایس کے پنڈتانے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کااظہارکیا۔اس دوران میوزک اینڈفائن آرٹس میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر کو اول، گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈکودوم اورگورنمنٹ ایم اے ایم کالج کوسوم قراردیاگیاہے۔فوک انسٹرومنٹل سولومیں جی جی ایم سائنس کالج کے ورماسچن کوسرٹیفکیٹ آف میرٹ سے نوازاگیا۔ اس موقعہ پر اروندکمار دانے شرما اورمونوکمار جج تھے جبکہ شالوسہگل ٹیچر انچارج تھے۔