جموں //جموں یونیورسٹی کے شعبہ اینوائرنمنٹل سٹیڈیز میں تین ہفتہ تک چلنے والے ریفریشر کورس کایونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک پروفیسر کیشو شرما نے افتتاح کیا ، جسکا انعقاد جموں یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر نے شعبہ اینوائرنمنٹل سائنسز کے اشراک سے کیا گیاہے۔اپنے افتتاحی خُطبہ میں پروفیسر شرما نے ماحولیاتی سائنسز کی اہمیت اور تمام اساتذہ کو ریفرشر کورسوں کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ طلاب کو ایک ذمہ وار شہری بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ایک استاد کا پیشہ کافی مشکلات بھرا ہوا ہوتا ہے کیونکہ اُسے ہر وقت اپنے کو تازہ ترین بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے شرکا سے اس کورس کا مناسب استعمال کرنے اور فائدہ اُٹھانے پر زور دیا۔اس سے قبل ماحولیاتی سائنس کے ہیڈ پروفیسر انیل کے رینہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ریفریشر کورس ایک انٹر ڈسپلنری کورس ہے،جس میں نامور ریسورس پرسن کو مدعو کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر جموں یونیورسٹی پروفیسر جے پی سنگھ جورئل نے ایچ آر ڈی سی کے رول اور ریفریشر کورسوں کی اہمیت کو اُجا گر کیا ،انہوں نے کہا کہ ایسے کورس اساتذہ کے لئے نہایت ہی اہم ہیں کیونکہ اس سے انکو تانزہ ترین جانکاری حاصل کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔کنٹرولر امتحانات سنجیو مہاجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی رنجیت کالرانے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض پنکی منہاس نے انجام دئے اور شکریہ کا ووٹ بھی پیش کیا۔تین ہفتوں کے اس ریفریشر کورس میں ریاست اور بیروں ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے تقریباً50 ۔اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔تقریب میں پروفیسر راج کمار رام پال، ڈاکٹر سنجے شرما ، ڈاکٹر راکیش اتری اورآر ایس جسروٹیہ نے بھی شرکت کی۔