جموں//نیشنل سروس سکیم کیمپس یونٹس نے سنٹربرائے خواتین سٹڈیز جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے فاصلاتی نظام کے تحت تعلیم حاصل کررہے نوجوانوں کے لئے جنسی حساسیت سے متعلق ایک ورکشاپ کااہتمام کیاجس میں 85 طلباء نے شرکت کی۔ورکشاپ کاافتتاح پروفیسرجسبیرسنگھ چیئرمین این ایس ایس کیمپس یونٹ نے کیاجبکہ پروفیسرسمن جموال ڈائریکٹرسنٹربرائے وومنز سٹڈیز اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔ پروفیسرجسبیرنے رضاکاروں کوخوداعتماد ی پیداکرنے کی تلقین کی۔ پروفیسرسمن جموال نے قدیم تاریخ اورجدیدبھارت کے پس منظرمیں جنسی حساسیت کے امورپرروشنی ڈالی۔