جموں//سنٹربرائے اسٹڈیزاِن میوزالوجی اینڈشیخ نورالدین نورانی میوزیم آف ہیری ٹیج نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر اینڈانسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے برگیڈیئر راجندرسنگھ آڈیٹوریم میں عالمی ورثہ ہفتے کااہتمام کیا جس کاافتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرآرڈی شرمانے کیا۔یہ ہفتہ ہرسال 19 نومبر سے 25نومبر تک منایاجاتاہے ۔وائس چانسلرنے اس سلسلے میں ایک فوٹونمائش کابھی افتتاح کیا۔ اس نمائش میں عالمی شہرت یافتہ ہیری ٹیج شہروں اورجموں کی ہیری ٹیج جگہوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔ا سموقعہ پراس موضوع کی مناسبت سے ایک تمدنی پروگرام بھی پیش کیاگیا۔