جموں//ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئرجموں یونیورسٹی کی جانب سے انسٹی چیوٹ آف جے اینڈکے افیئرس کے اشتراک سے نامورتاریخ دان ’بلراج پوری ‘ کی حیات وخدمات پر یادگاری لیکچرکااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر آرڈی شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ نامورتاریخ نویس ،ادیب اور دانشور ڈاکٹر راماچندرا گوہا نے کلیدی لیکچرپیش کیا۔اس موقعہ پرڈاکٹر گوہانے کہاکہ ہم 70سال کی ہندوستان کی جمہوریت کو 50-50 کامیاب کہانی قراردے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں شفاف انتخابات کاانعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے اوردوسری طرف اظہارخیال کی آزادی پرقدغن پبلک اداروں کی خودمختیاری کی تنزلی ہے۔انہوں نے سماجی آزادی سے متعلق خیالات کابھی اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ آج تک ہندوستانی سماج میں خواتین اورکمزورطبقوں کے ساتھ امتیاز ہورہاہے۔انہوں نے بلراج پوری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیراورپنجاب میں قیام امن کیلئے انجام دیئے گئے ان کے رول کویاد کیا۔انہوں نے کہاکہ بلراج پوری ایک عظیم محب وطن تھے اوران کا سماجی اورمعاشی انصاف کیلئے پورے ملک کیلئے کیاگیاکام ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر آرڈی شرمانے اپنے خطاب میں ہندوستان کی گذشتہ ستربرسوں کی معاشی رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے گذشتہ ستربرسوں میں ملک کی حصولیابیوں کوتسلی بخش قراردیا۔قبل ازیں پروفیسرستنام کور ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر نے بلراج پوری سے متعلق تفصیلی خیالات کااظہارکرتے ہوئے ان کی خدمات اورآپسی بھائی چارے اورامن کیلئے اداکیے گئے رول کواُجاگرکیا۔آنریری ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ آف جموں اینڈکشمیر افیئرس ایلورا پوری نے کلیدی مقررکاتعارف پیش کرنے کے علاوہ شکریہ کی تحریک بھی پیش کی۔اس موقعہ پر طلباء، اسکالرزاورمعززشہری بھی موجودتھے۔ا س دوران نظامت کے فرائض سنیت شرما نے انجام دیئے۔