جموں//شعبہ انگریزی جموں یونیورسٹی نے پروفیسر ڈی کے رامپال میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے راجندرسنگھ آڈیٹوریم میں ’ری وزٹنگ دی سبلٹرن ‘کے موضوع پریک روزہ سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران تقریب میں ابسٹریکٹس کی کتاب کابھی اجراء کیاگیا۔اس موقعہ پر سابق وزیرصحت شام لال شرمامہمان خصوصی تھے جبکہ سیمینارکی صدارت کے فرائض وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمانے انجام دیئے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شام لال شرمانے منتظمین کومبارکباد پیش کی جنہوں نے ناموردوراندیش اکیڈمیشن اورمنتظم پروفیسرڈی کے رامپال کی یادمیں سیمینارکاانعقاد کیا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈی کے رامپال ایک قابل اکیڈمیشن تھے اوران کے سماج کے تئیں رول کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔شرمانے بنیادی تعلیم میں اخلاقی قدروں کوفروغ دینے پرزوردیا۔انہوں نے روزگارکے مواقعے فراہم کرنے والے کورسزکی تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلباء سے تلقین کی۔پروفیسر آرڈی شرمانے آنجہانی پروفیسرڈی کے رام پال کوایک قدآوراستا د اورمنتظم قراردیا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کوپروفیسرڈی کے رام پال ٹرسٹ کی آنجہانی پرریسرچ کیلئے تعاون حاصل ہے ۔پروفیسرسدھیوراجیو،پروفیسر وائی کے ملہوترہ سابق وائس چانسلرجموں یونیورسٹی اورچیئرمین پروفیسرڈی کے رام پال ٹرسٹ نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔قبل ازیںسیمینارکاآغازروایتی اندازمیں شمع جلانے سے ہوا۔بعدازاں پروفیسرسوچیتاپٹھانیہ صدرشعبہ انگریز ی جموں یونیورسٹی نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔