جموں//جموں یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹس آف سٹوڈنٹس ویلفیئرکی جانب سے منعقدہ پندرہ روزہ ’سوچھتاپکھواڑہ ‘اختتام پذیرہوگیا۔ا س سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسرکیشوشرمامہمان خصوصی تھے۔قابل ذکرہے کہ وزارت فروغ انسانی وسائل حکومت ہندکی جانب سے پورے ملک میں یکم ستمبرسے 15ستمبر2017تک سوچھتاپکھواڑہ کاانعقادکیاتھاجس کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔جموں یونیورسٹی میں بھی حکام نے صفائی ستھرائی مہم چلائی جس میں طلباء اوریونیورسٹی عملہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔