جموں//جموں یونیورسٹی شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائب یمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ یہاںایسوسی ایشن کے صدر آر ایل کیتھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں ایس سی اور ایس ٹی ملازموں نے شرکت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ایسوسی ایشن ممبران نے کہا کہ پروفیسر کیشوشرما اور پروفیسر میناکشی کیلم نہایت ہی تجربہ کار ہیں ۔ایسوسی ایشن نے ان کی کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔انہوں نے ایسوسی ایشن کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔