جموں//جموں یونیورسٹی ایس سی ؍ایس ٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے یہاں منعقدہ خصوصی میٹنگ میں گنگارام کو ان کی ریٹائرمنٹ پر پُرجوش الوداع کہی گئی۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایس سرجیت سنگھ نے گنگارام کی جانب سے گئی خدمات کوسراہا۔ ایسوسی ایشن کے ممبران نے گنگارام کو یاددگاری تحفے پیش کئے۔اس دوران میٹنگ میں بکرم مگوترہ، کیول کرشن سگوترہ ، بودھراج انگرال، سکھ دیوبھگت، کنج لال بھگت، باغ علی، شاہ عالم، وجے کماربھگت، موہن لال لکھوترہ، انل کمار بھگت، سبھاش چندر ،کرتارچنداوردیس راج بھی موجودتھے۔