عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مختلف سیکورٹی اور معاون ایجنسیوں کی آپریشنل تیاری اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے جموں ہوائی اڈے پر ایک مربوط ملٹی ایجنسی فرضی مشق کی گئی۔اس مشق میں سی آئی ایس ایف، جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)، انڈین ایئر فورس، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، جے اینڈ کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جی ایم سی میڈیکل ٹیم، اے اے آئی فائر سروسز، اور سی آئی ایس ایف بی ڈی ڈی ایس اور ڈاگ اسکواڈ کی مشترکہ شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔اہلکار نے کہا کہ اس مشق کا مقصد ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانا، معیاری ردعمل کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور ہوائی اڈے پر حقیقی وقت کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری کو بڑھانا تھا۔