جموں//تجدید نو کے بعد جموں ہوائی اڈہ کا ٹرمینل آج یعنی جمعرات کو عوام کے نام وقف کر دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے علاوہ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپت راجو کی شرکت متوقع ہے ۔ جدید طرز پر تعمیر کردہ یہ ٹرمینل جموں ہوائی اڈہ کے توسیعی منصوبہ کا ایک حصہ ہے جس پر 80کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے ۔ ائر پورٹ ڈائریکٹر ڈی کے گوتم نے بتایا کہ آج یہ اس ٹرمینل کو استعمال کے لئے کھل دیا جائے گا۔ انہون ںے بتایا کہ جموں ہوائی اڈہ ملک کی حساس ترین ہوائی پٹیوں میں سے ایک ہے اور اس کے توسیعی منصوبہ پر عمل آوری ایک چیلنج والا کام ہے جسے مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی ایک اہم حصول یابی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ کی تکمیل سے اس ہوائی اڈہ پر عالمی سطح کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ 11بجے صبح منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے علاوہ وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جینت سنہا، ریاستی نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ اور اسپیکر کویندر گپتا بھی موجود ہوں گے۔