سرینگر/وہ نوجوان جسے گذشتہ روز جموں بس اسٹینڈ میں گرینیڈ دھماکہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا،کم عمر (جوینائل) نکلا ہے۔
اس دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوئے تھے۔
جنوبی ضلع کولگام کے رہنے والے اس لڑکے کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اُس کی عمر ابھی 16سال سے کم ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ 12مارچ کو16سال کا ہوجائے گا ۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ آدھار کارڈ،شناختی کارڈ اورسکول ریکارڈ کے مطابق اُس کا جنم12مارچ2003کو ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم کی پوچھ تاچھ کرنے والے اب پہلے اُس کی عمر معلوم کرنے کیلئے ضروری ٹیسٹ کریں گے جس کے بعد آگے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔