عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھوعہ، راجوری، ریاسی، ڈوڈا، رام بن، کشتواڑ، سانبہ اور ادھم پور میںآج یعنی 31 اگست کی صبح 4 بجے سے دن 11 بجے تک کئی مقامات پر شدید بارش کے دوران بدل پھٹنے،سیلابی ریلے آنے اور پسیاں گرنے کا امکان ہے۔