عظمیٰ نیوز سروس
جموں //گزشتہ دنوں جموں کے ایک مقامی ہوٹل میں مبینہ طورپر عصمت داری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔جموں کے جیول علاقہ میں قائم ایک نجی ہوٹل میں ایک نابا لغ کی مبینہ طورپر ہوئی عصمت داری کا واقع کے الزامات کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سے ایک سوشل میڈیا چینل کے ذریعہ گردش کررہی تھی جس میں صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک خاتون اس واقع کے الزام عائد کررہی تھی تاہم اس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی ہے ۔پولیس کے پاس ایک بالغ لڑکی (شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے 10.03.24 کو پولیس اسٹیشن نوآباد میں تحریری شکایت کے ساتھ اطلاع دی کہ ایک شخص نے 2 دیگر ان کے ساتھ مل کر اُسے ٹیلی فون کرنے کے بعد اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ اُس بتایا کہ ملزمان نے اُس کیساتھ 03/03/24 کو جیول ایریا کے کسی ہوٹل میں عصمت دری کی۔اس شکایت کی وصولی پر مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 40/24 U/S 376-D/آٗئی پی سی تھانہ نو آباد میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش ایس ایچ او تھانہ نو آباد کو سونپی گئی ہے۔