جموں// جموں شہر کے مضافاتی علاقہ کالوچک میں قائم فوجی سٹیشن کے نزدیک فضا میں گردش کر رہے دو ڈرونز پر فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ چلے گئے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ جموں ائیر فورس سٹیشن پر ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرانے کے ایک دن بعد رونما ہوا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کالوچک علاقے میں قائم فوجی سٹیشن کے نزدیک اتوار کی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے دو ڈرونز کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان پر گولیاں چلائیں گئیں جس کے بعد وہ کہیں چلے گئے۔