جموں//جموں مسلم فرنٹ نے سماج کے تمام طبقوں سے بلالحاظ مذہب وملت اپیل کی ہے کہ وہ مشترکہ ثقافت ، کلچر، بھائی چارے اور ہم آہنگی کیلئے شہرت رکھنے والے جموں کے پرامن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے متحدہوکرسامنے آئیں ۔ یہاں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں مسلم فرنٹ کے لیڈرا نے کہاکہ جموں کی ترقیاتی پروجیکٹ مثلاً مانسر، سروئیں سر روڈ، تو ی پرمصنوی جھیل، بھدرواہ کے سیاحتی مقامات وغیرہ پس پشت ہورہے ہیں جن پرکام آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بے روزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے دستیاب کرانے کی ضرورت ہے لیکن چند عناصربلاوجہ غیراہم مسائل کوہوادے رہے ہیں۔ انہوں نے چندروزقبل دیئے گئے شرانگیزبیانات کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کنٹریکچول لیکچراروں کے ساتھ حکومت کی طرف سے ہمدردی کااظہارنہ کرنے پر تشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ چندفرقہ پرست عناصر ریاست بالخصوص صوبہ جموں کے خرمن ِ امن کوتارتارکرنے کی سازش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذہب کی بنیادپرسماج کوتقسیم کسی کے بھی مفادمیں نہیں ۔جموں مسلم فرنٹ نے حکومت ہندسے اپیل کی کہ وہ برمی مہاجرین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے انسانی بنیادوں پر ان کی امداد کاانسانی فریضہ انجام دینے کی روایت یقینی بنائے۔انہوں نے جموں سے غیرریاستی باشندوں کوریاست بدرکرنے کامطالبہ کیا۔اس دوران پریس کانفرنس میںجموں مسلم فرنٹ کے صدر عمران قاضی ، شجاع ظفرودیگرعہدیداران موجودتھے۔