سرینگر/ایک فوجی اہلکار نے سوموار کی صبح جموں کے میران صاحب علاقے میں اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پانچ بجے پیش آیا۔
حکام کے مطابق آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا مذکورہ فوجی اہلکار دسمبر 2017میں فوج میں بھرتی ہوا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔