سرینگر//شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے سوگام لولاب کے لوگوں نے پیر کو اُس قابل اعتراض ویڈیو کیخلاف زور دار احتجاج کیا جس کو جموں میں ایک نام نہاد گرونے سوشل میڈیا پرچڑھایا تھا۔
لولاب یوتھ آرگنائزیشن کے صدر انجینئر مدثر احمد کی قیادت میں مظاہرین میں مقامی بزرگ ،بچے اور نوجوان شامل تھے۔
مظاہرین نے ملزموں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی مانگ کی۔
وہ ”ڈھونگی بابا ہائے ہائے“ ، ”گستاخی نامنظور“ اور گستاخ کو پھانسی دو“ کے نعرے بلند کررہے تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ روز ایک مخصوص فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں جموں صوبے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔اس سے قبل ایک قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ۔