محمد تسکین
بانہال // موسمی خرابی کے پیش نظر تعلیمی حکام نے صوبہ جموں کے باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن کے سکولوں میں بھی پیر کے روز چھٹی کا اعلان کیا ہوا تھا اور موسم کی مسلسل خرابی کے پیش نظر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں آج یعنی منگل کے روز بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔