جموں// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں کے حالات کشمیر کے حالات سے بھی بدتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے جموں میں بھی اندھیرا چھایا ہوا ہے اور لوگ مختلف خدشات و تحفطات کے بھنور میں پھنس گئے ہیں۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں گاندھی نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔