سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روزصوبہ جموں کے ایک گاﺅںمیں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا جس میں اے کے بندوقیں اور پستول شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ہتھیاروں میں تین اے کے بندوقیں بشمول90گولیاں شامل ہیں اور یہ اکھنور سیکٹر میں ایک مصدقہ اطلاع کے بعد بر آمد کی گئیں۔
اطلاعات میں سرکاری ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ ہتھیاروں کو وہاں پاکستان نے گرایا ہوگا۔