عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم اقدام کے طور پر محکمہ سیاحت نے چیف سیکرٹری اتل ڈلو کو خطے میں سیاحت کی تشہیر کیلئے ایک سٹریٹجک اور ایکشن پر مبنی روڈ میپ پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈلونے محکمہ سے کہا کہ سیاحت کے سرکٹس کو فروغ دینے کیلئے انتھک کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سرگرم عمل ہونے اور عوام تک پہنچے کیلئے وہاں کے اثر و رصوک کی خدمات کا استعمال کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے حفاظتی پیرا میٹرز کے بارے میں انتہائی احترام سے پورے خطے کے کچھ مقامات پر رافٹنگ اور پیرا گلائیڈنگ شروع کرنے کیلئے بھی کہا ۔ انہوں نے یہاں نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے سیاحت کی سرگرمیوں میں پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ پی این بی انٹر پرائیزز کی رجسٹریشن کیلئے دیگر رہنما خطوط کے ساتھ جلد از جلد ہوم اسٹے پالیسی کو تیار کریں ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے ایک پریذنٹیشن دی جس میں ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کی تفصیل پیش کی گئی جس میں جموں میں کچھ بڑے سیاحتی مقامات میں ترقیاتی پروجیکٹ بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر موجود اسٹیک ہولڈرز نے بھی اس حکمت عملی کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔