جموں//جموں کیبل کار پروجیکٹ ، جس کا فروری کے پہلے ہفتہ میں وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح ہونا ہے، اتوار کو ایک حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 2افراد ہلاک اور 4دیگر زخمی ہو گئے ۔ روپ وے پروجیکٹ کے ایک تربیتی سیشن کے دوران پیر کھوہ اور مہامایا کے درمیان یہ حادثہ پیش آگیا۔ کیبن ٹسٹ کے دوران ایک ٹرالی جس پر 6ورکر سوار تھے مہا مایا مندر سے پیر کھوہ کی جانب آگے ہوئے وسط میں ہی غیر متوازن ہو کر پلٹ گئی اور تمام 6افراد قریب 30میٹر نیچے آ گرے ، ایک کارکن کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی جب کہ دیگر5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک زخمی چل بسا۔ادھرپٹھانکوٹ چمبہ سڑک پر رونما ہوئے ایک سڑک حادثہ میںبسوہلی جموں سے تعلق رکھنے والے 3افراد ہلاک ہو گئے جن میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چمبہ ہماچل پٹھانکوٹ سڑک پر ان کی کار سرو کے قریب سڑک سے پھسل کر گہرے کھڈ میں جا گری، مہلوکین کی شناخت 54سالہ کملیش کماری زوجہ راج کمار، اس کا 25سالہ بیٹا وکاس کمار
اور 35سالہ راکیش کمار ولد مہندر کمار ساکنان وارڈ نمبر1بسوہلی ضلع کٹھوعہ شامل ہیں جو کہ چمبہ میں ایک گھریلو تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔