سری نگر// جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے منگل کو ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے کورٹ اپوائنٹڈ ایڈمنسٹریٹرس (سی اے اے) یا عدالتی منتخب منتظمین اور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) کی خدمات کو ختم کر کے ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے تک بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو جموں و کشمیر اور لداخ میں کرکٹ کھیل کی سرگرمیاں چلانے کی ہدایات دی ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2017 میں کورٹ کے سنگل بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سی کے پرساد، مدھیہ پردیش اور الہ آباد کے ہائی کورٹس کے سابق چیف جسٹس جسٹس سید رفعت عالم کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے منتظمین منتخب کیا تھا۔
کورٹ نے جسٹس (ر) سید بشیر الدین کو محتسب اور اس کے علاوہ ڈویڑن بینچ نے سابق ڈی آئی جی عاشق حسین بخاری کو چیف ایگزیکٹو افسر منتخب کیا تھا تاکہ وہ سی اے اے کو ایسوسی ایشن کے امور سنبھالنے میں مدد کر سکیں۔