عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فوج کے زیر اہتمام قومی یکجہتی ٹور کے ایک حصے کے طور پر، جموں و کشمیر کے طلباء کے ایک گروپ کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ بات چیت کرنے کا نادر اعزاز حاصل ہوا۔بات چیت نے طلباء کو ملک کی اعلیٰ ترین آئینی اتھارٹی کے ساتھ مشغول ہونے اور ہندوستان کی قیادت، حکمرانی اور جمہوری اخلاقیات کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ صدر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیںاتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار اداکرنے کو کہا ۔بات چیت کے بعد، طلباء نے قومی جنگی یادگار اور مشہور انڈیا گیٹ کا دورہ کیا