سرینگر//سِول سروسز امتحانات کے انعقاد اورنظام کو صاف و شفاف قرار دےتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے طالب علم کافی ذہین ہےں جس کی مثال ہمےں پچھلے چند برسوں کے سِول سروسز امتحانات کے نتائج سے ملتی ہے۔ اِن باتوں کا اظہار اُنہوں نے گرلز ہائر سےکنڈری سکول کوٹھی باغ مےں ڈائرےکٹورےٹ آف سکول اےجوکےشن کشمیر کی طرف سے سُپر فِفٹی سِول سروسز کوچنگ شرکاءکے لئے حال ہی مےںآئی اے ایس پاس کرنے والے فضل الحسیب کے ساتھ اےک خصوصی انٹرےکشن سےشن کی افتتاحی تقریب کے دوران کےا۔ انہوں نے جموں کشمیر کے تمام نو منتخب اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ فضل الحسیب کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ فضل الحسیب کی والدہ ہمارے محکمہ مےں بحےثےت ماسٹر اور اُن کے والد بورڑ آف سکول اےجوکےشن مےں ڈائرےکٹر اےکےڈمکس ہونے کے تناظر مےں ہمارا فرض ہے کہ ہم اِن کی عزت افزائی کرےں اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کی جا رہی سِول سروسز مفت کوچنگ کے شرکاءکوموقعہ فراہم کرےں۔افتتاحی تقریب کے بعدفضل الحسیب کے ساتھ سُپر فِفٹی سِول سروسز مفت کوچنگ شرکا کا اےک خصوصی تبادلہ خیال ہوا جس دوران سِول سروسز کے طالب علموں نے اُن سے کئی سوالات پوچھے اور اُن کا جواب حاصل کرکے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر پرائےوےٹ سکول اےسوسی اےشن کے صدر جی اےن وار بھی موجود تھے۔