سری نگر// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم ایمرجنسی خدمات چالو رہیں گی نیز موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی معمول کی طرح جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر سبھی ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا گیا ہے۔