سری نگر// جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ریڈ زون قرار دیے جانے والے علاقوں میںسو فیصد لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا اور ایسے علاقے کے چاروں اطراف لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر سیل رہیں گے۔
حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی شخص کو ان علاقوں سے باہر یا اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جہاں تک ممکن ہو ایسے علاقوں میں جانے کے لئے صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوگا جس پر ناکہ پارٹی اور مجسٹریٹ تعینات رہیں گے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈ زون علاقوں کی طرف نہ جائیں اور نہ ان علاقوں سے باہر نکلنے کی کوشش کریں تاہم ایمرجنسی کی صورتحال میں اس کی اجازت دی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریڈ زون علاقوں کے رہنے والے لوگوں تک اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام پہلے ہی کیا گیا ہے۔
دریں اثناءوادی بھر میں پورے ملک کی طرح کورونا مخالف لاک ڈاﺅن انتہائی سختی کے ساتھ نافذ ہے اور لوگ گھروں کے اندر ہی رہ رہے ہیں۔
(مشمولات یو این آئی)