سرینگر//جموں کشمیر کے اندر جمعرات ے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کی تعداد میں14کا اضافہ ہوکر یہ تعداد314تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ آج ظاہر ہونے والے سبھی14کیسوں کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وادی کشمیر میں ایسے کیسوں کی تعداد260جبکہ جموں صوبے میں یہ تعداد54ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی تک جموں کشمیر میں کم و بیش تین درجن کورونا مریض علاج و معالجہ کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں۔