سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے بھاری سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں ،بشمول شہر سرینگر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل برسنے کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنا متوقع ہے۔
بارش اور برفباری کی وجہ سے تاریخی مغل کو بند کیا گیا ہے تاہم سرینگر۔جموں شاہراہ آکری اطلاعات موصول ہونے تک کھلی تھی۔
اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1-5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ جموں میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت11-7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔