سرینگر// بھارت کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائر ٹیل نے جموں کشمیر کے پری پیڈ صارفین کیلئے آسان کومبو پری پیڈ ریچارج متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ریاستی صارفین کو مزید سہولیت فراہم کرنا ہے۔جموں کشمیر کے پری پیڈ صارفین اب اپنی ریچارج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سب سے مقبول اور رعایتی ریچارج پر ٹاک ٹائم ، ڈیٹا اور ویلیڈیٹی سے استفادہ کرسکتے ہیں جن میں 35, 65, 95, 145اور245روپے کے ریچارج شامل ہیں۔یہ نئے پیک وسیع تحقیق اور ایسے صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں جنہوں نے ڈیٹا، ٹاک ٹائم اور ویلیڈیٹی کیلئے الگ الگ ریچارج کے بجائے ایک ہی ریچارج کی ضرورت اُجاگر کی۔اس موقے پربھارتی ائر ٹیل کے ہَب سی ای او اَپر نارتھ منو سود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم متواتر طور صارفین کی بات سنتے ہیں اور دلچسپ تخلیق کے ساتھ ساتھ ری انجینئرنگ کے ذریعے ان کے تجربے کو اور بہتر بنانے پر کام کرتے ہیں، یہ انقلابی پری پیڈ پیک حقیقی معنوں میں صارفین کے تجربات کو مزید آسان بنانے اور انہیں رعایات فراہم کرنے کیلئے مرتب کئے گئے ہیں، یہ سلسلہ بھارت کے بہترین نیٹ ورک پرعالمی معیار کی کسٹمر سروس کے ساتھ جاری رہے گا‘‘۔مزید تفصیلات www.airtel.in/prepaid-rechargeپر لاگ آن کیا جاسکتا ہے یا صارفین نزدیکی ریٹیلرکے پاس جاکر یا اپنے سمارٹ فون پر مائی ائرٹیل ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ نئے کومبو ریچارج پیکس لامحدود کالنگ کے علاوہ مفت نیشنل رومنگ ، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے فوائد سے متعلق کئی سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔حال ہی میں ائر ٹیل کی طرف سے بھارت کے پری پیڈ صارفین کیلئے’’فارئین پاس‘‘ کے نام سے ایک سستے انٹرنیشنل رومنگ پیک کو پہلی دفعہ متعارف کیاگیا۔