عظمیٰ مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی// مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو (یو اے پی اے) کے تحت جموں و کشمیر کی تین ممنوعہ جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا ہے۔یہ تین جماعتیں مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی دھڑہ)، مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ دھڑہ) اور جماعت اسلامی، جموں و کشمیر ہیں۔تین یکساں نوٹیفیکیشنوں میں، مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ مرکز کو ہدایت دی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ(یو اے پی اے)، 1967 کے سیکشن 7 اور سیکشن 8 کے تحت اس کے ذریعے استعمال کیے جانے والے تمام اختیارات ریاستی حکومتیں استعمال کریں۔27 فروری کو، وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی، جموں و کشمیر پر ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھنے پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی۔ایک دن بعد، اس نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر(سمجی) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر(بھٹ) کو بھی ان کے بھارت مخالف اور پاکستان نواز پروپیگنڈے کی وجہ سے ممنوعہ گروپ قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لوگوں سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ہے۔