سرینگر/حکومت نے بدھ کو جموں کشمیر کے سرکاری کالیجوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔
ان تعطیلات کے سلسلے میں وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے کالیج یکم اگست سے10اگست تک بند رہیں گے۔
اس سلسلے میں آج باضابطہ ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا گیا۔